پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کو بی سی بی میں بڑے عہدے کی پیشکش کر دی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر بننے کی پیش کش کر دی ہے، اس کے علاوہ مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈبرن کے بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔
بابر، رضوان اور شاہین سمیت ٹاپ کرکٹرز کی ماہانہ تنخواہ میں بڑے اضافے کی تجویز
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے انضمام الحق کو پیشکش کی ہے کہ وہ چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھا لیں تاہم ابھی تک عہدہ سنبھالنے کے حوالے سے انضمام الحق کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی کا ہوم ورک مکمل ہو گیاہے جس کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ سٹرکچر کا اعلان کیا جائے گا جبکہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ کے بحال ہونے کے بھی چانسز ہیں۔
کرکٹرز کی تنخواہوں میں 4 گناہ اضافہ کیے جانے کا امکان
ذرائع کے مطابق جلد ہی قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کا اعلان متوقع ہے جس کے بعد سینٹرل کنٹریکٹس کا بھی اعلان کیا جائے گا۔