بابر، رضوان اور شاہین سمیت ٹاپ کرکٹرز کی ماہانہ تنخواہ میں بڑے اضافے کی تجویز


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی سمیت ٹاپ کرکٹرز کو ماہانہ 45 لاکھ روپے ریٹینر شپ فیس کی پیشکش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سابقہ کنٹریکٹ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ریڈ بال فارمیٹ میں ماہانہ معاوضہ ساڑھے 10 لاکھ اور وائٹ بال فارمیٹ کا ساڑھے 9 لاکھ روپے دیا جاتا تھا۔ چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی طرف سے اب نئے کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کیلئے بڑے اضافے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ کنٹریکٹ میں پی سی بی نے کرکٹرز کی فیس میں 10 فیصد اضافہ کیا تھا۔ اسی طرح  ٹیسٹ میچ فیس 8 لاکھ 38 ہزار 530، ون ڈے انٹرنیشنل 5 لاکھ 15 ہزار 696 جبکہ ٹی20 انٹرنیشنل فیس 3 لاکھ 72 ہزار 75 روپے مقرر تھی۔

آئی سی سی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی سیکیورٹی کا مسئلہ، بھارت پیچھے ہٹ گیا

ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے آئندہ کنٹریکٹ میں ریڈ اور وائٹ بال کیٹیگریز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ میں اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگریز شامل ہوں گی اورسینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کی تعداد بھی کم کر دی جائے گی۔

پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں قومی کرکٹرز کی تعداد گزشتہ سال تک 33 تھی۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کرکٹرز کی تعداد 25 یا 26 رکھنے کی تجویز کی گئی ہے۔ ساتھ ہی معاوضوں میں بھی 100 فیصد سے زائد اضافے کی تجویز ہے۔

نئے کنٹریکٹ کے مطابق تینوں فارمیٹس کی میچ فیس میں مجموعی طور پر 25 فیصد تک اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیسٹ میچ فیس میں 50 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔


متعلقہ خبریں