ملک کے مختلف حصوں میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے

earth quick

اسلام آباد: ملک کے مختلف حصوں میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبر پختونخوا سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا کے علاقے پشاور، مردان، سوات، بونیر، چترال، لوئر دیر سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے جبکہ اسلام آباد سمیت پنجاب کے بھی مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انتظامیہ کا بھکاریوں کے خلاف آپریشن،متعدد بھکاری گرفتار

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 182 کلومیٹر اور مرکز کوہ ہندوکس تھا۔

گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں