دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 میچ میں سلو اوور ریٹ پر بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں پر جرمانہ عائد کر دیا۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کی ٹیمیں مقررہ وقت میں طے شدہ اوورز مکمل کرنے میں ناکام رہیں۔
بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور جبکہ ویسٹ انڈیز نے مقررہ وقت میں 2 اوورز کم کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ سے پہلے تمام ٹیموں کو بڑا ریلیف
بھارتی کرکٹ ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جبکہ ویسٹ انڈیر پر 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔
واضح رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 4 رنز سے شکست دی تھی۔