ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد،پشاور، لاہور اورمالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں جبکہ ایبٹ آباد،رستم،کرک ،شانگلہ کے علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
چھٹی والے دن کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
اس کے علاوہ میانوالی،خیبر، لنڈی کوتل اور راولاکوٹ ، بونیر ، قصور، سدہنوتی ،دیر بالا ، پاکپتن ، بھکر کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
شیخوپورہ،شبقدر،پنڈی بھٹیاں،خوشاب اور کامونکی ،جھنگ،چنیوٹ ،دیر بالا،پھالیہ اور چونیاں میں بھی زلزلہ کی شدت محسوس کی گئی ہے۔
جبکہ کامونکی،وزیرآباد،گوجرہ ،بھمبر،میرپور آزاد کشمیر ،مانانوالہ ،پیرمحل ،عارف والا ،سرائے عالمگیر اورپاراچنار ،مردان ، گوجرانوالہ، حافظ آباد اور جلال پور بھٹیاں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اب علیمہ خان کریں گی ، نجی ٹی وی کے ذرائع کا دعوی
زلزلہ پما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش افغانستان تھا، شدت5.8تھی جبکہ زلزلے کی گہرائی196کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔