چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم کی گرفتاری پر پارٹی قیادت اب علیمہ خان کے پاس جانے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔
اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پارٹی کے امور اب چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان چلائیں گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر کے لے جانے کی ویڈیو سامنے آگئی
اس سے قبل یہ اطلاعات تھیں کہ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتار ی کے بعد پارٹی کی قیادت وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی چلائیں گے۔
خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو عدالتی فیصلے کے بعد گرفتار کر لیا گیاہے، چیئرمین پی ٹی آئی کو براستہ موٹروے اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔