190ملین پاونڈ اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی کو کل دوبارہ طلب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کا سمن پھر جاری کردیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو بطور ملزم کل ساڑھے11بجے نیب راولپنڈی کے دفتر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے ۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ سے متعلق دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔