شہریار آفریدی کی دوسری مرتبہ رہائی، عدالت سے پھر گرفتار


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہریار آفریدی راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی طرف سے شہریار آفریدی کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔

اس موقع پر انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نے ایس ایس پی آپریشنز کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا۔ شہریار آفریدی کے وکیل کے مطابق شہریار آفریدی اے ٹی سی سے وکلا کے ہمراہ باہر آئے ہی تھے کہ پولیس نے شہریار آفریدی پر پھر دھاوا بول دیا۔

شہریارآفریدی کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا

بعد ازاں شہریار آفریدی کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ شہریار آفریدی کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے 16 ایم پی او آرڈرکے تحت دوبارہ گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔


متعلقہ خبریں