کبیر والا: خانیوال کی تحصیل کبیروالا میں دریائے راوی بپھر گیا جس کے نتیجے میں حفاظتی بند ٹوٹ گیا ہے۔
بہاولنگر اور دیگر مقامات پر حفاظتی بند ٹوٹ گئے ، درجنوں دیہات میں سیلابی پانی داخل
اس ضمن میں علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دریائے واوی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے وہ بند ٹوٹا ہے جو کنڈ سرگانہ کے مقام پر تھا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق سیلابی ریلے کا پانی قریبی زمینوں پہ داخل ہو گیا جس کی وجہ سے سینکڑوں ایکڑ پہ کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں جب کہ ایک ٹریکٹر بھی پانی میں بہہ گیا ہے۔
اس حوالے سے ہم نیوزنے بتایا ہے کہ علاقہ مکین اس وقت اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور ایک دوسرے کا ہاتھ بٹا رہے ہیں جب کہ ضلعی انتطامیہ کا کوئی بھی اہلکار متاثرہ علاقے میں دکھائی نہیں دے رہا ہے۔
دریائے ستلج کے سیلابی پانی سے روڈز، باغات اور کھیت ڈوب گئے
علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلابی صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیں، ضلعی انتظامیہ و پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو متحرک کریں اور متاثرین کی ہنگامی بنیادوں پر امداد کو یقینی بنائیں۔