شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق سے متعلق خبریں ایک بار پھر گرم ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ان گردشی خبروں کو اس وقت ہوا دی جب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا تعارف ہی تبدیل کر دیا۔
آنے والے دنوں میں کہاں کہاں بارش متوقع؟شہروں کی فہرست جاری
اس سے قبل انہوں نے اپنے بائیو میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شوہر ہونے پر فخر محسوس کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’سپر ویمن کا ہسبینڈ‘ اور ساتھ ہی ثانیہ مرزا کو ٹیگ بھی کیا ہوا تھا۔
تاہم اب انہوں نے اپنے بائیو کو تبدیل کرتے ہوئے ’سُپر ویمن کا شوہر‘ ہٹا دیا اور کچھ مزید ترمیم بھی کی گئیں۔
پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر
سابق کرکٹر کی بائیو میں پہلے ’ایتھلیٹ‘ لکھا ہوا تھا اب، اس کی جگہ ’پرو ایتھلیٹ‘ نے لے لی ہے اور ساتھ ہی ’لِو اَن بروکن‘ کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔