آٹا مزید مہنگا ہوگیا

آٹے کا تھیلا flour

ملک میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار 800 روپے سے بڑھ کر 4 ہزار 850 روپے ہو گئی جس کے بعد آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2950 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ خوراک ذخیرہ اندوز گندم مافیا کو نکیل ڈالنے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے جس کے باعث شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

عالمی منڈی میں چاول کی شدید قلت پاکستانی چاول کی مانگ بڑھ گئی

گندم کی فی من قیمت میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2900 روپے سے بڑھ کر 2950 روپے کا فروخت ہو رہا ہے۔

10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1480 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 15 کلو آٹے کا تھیلا 2500 روپے میں بیچا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں