عالمی منڈی میں شدید قلت کے باعث پاکستانی چاول کی مانگ بڑھ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں بارشوں اور سیلاب کے بعد چاول کی برآمد پر پابندی لگا دی گئی جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی چاول کی برآمد 4 ماہ تک معطل کر دی ہے۔
دوسری جانب امریکہ میں دکانوں، سٹورز اور مارکیٹوں میں چاول ملنا بند ہو گئے ہیں۔
آنے والے دنوں میں مزید قلت کے پیش نظر لوگوں نے بوکھلاہٹ میں ایک ہی ساتھ کئی ٹن چاول خرید لیے ہیں۔