امریکا نے ویزا لاٹری کے دوسرے راؤنڈ کا اعلان کر دیا


امریکی امیگریشن آفس نے H-1B ویزا لاٹری کے دوسرے راؤنڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے بیان کے مطابقH-1B ویزا کے درخواست دہندگان کے لیے اس سال لاٹری کا دوسرا مرحلہ ہو گا۔

اس مرحلے میں پہلے سے جمع کردہ الیکٹرانک رجسٹریشنز سے مزید امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا، روا ں برس مارچ میں امریکی امیگریشن نے سال 2024 کے لیے ویزا لاٹری کے سلسلے میں اعلیٰ درجے کے ڈگری کے حامل امیدواروں کا انتخاب کیا تھا۔

سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے بھی پاسپورٹ پر ویزا سٹیکر ختم کردیا

دوسرے مرحلے میں تعلیمی قابلیت کی اہلیت میں نرمی کا امکان ہے، ویزا لاٹری کی اس پیشکش کا فائدہ وہ درخواست ہی اٹھا سکتے ہیں جو پہلے ہی سال 2024ء کی رجسٹریشن رکھتے ہیں اور پہلے مرحلے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

H-1B ویزا امریکی کمپنیوں کو غیر ملکی کارکنوں کو خصوصی پیشوں میں ملازمت کی اجازت دیتا ہے جو تکنیکی مہارت کے حامل ہوں۔ اس لاٹری کے تحت سال میں زیادہ سے زیادہ 65 ہزارویزے جاری ہو سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں