ہول سیل مارکیٹ میں ایک ماہ میں چینی کی فی کلوقیمت میں 50روپے کا بڑا اضافہ ہو گیا۔
جس کے بعد چینی 155روپے سے 160روپے فی کلوتک فروخت ہورہی ہے،ایک ماہ میں چینی کی100کلووالی بوری کاایکس مل ریٹ11ہزار سے بڑھ کر13ہزار600 روپے تک جاپہنچا ہے اورفی کلوقیمت میں 50روپے اضافہ کے بعد چینی 155روپے سے160روپے فی کلوتک فروخت کی جارہی ہے۔
ہول سیل ڈیلرز کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دارحکومت ہے جس نے ملز مالکان کوایکسپورٹ کی اجازت دی،چینی باہر ممالک ایکسپورٹ کرنے سے مارکیٹ میں چینی کی قلت پیداہوئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال نومبرمیں چینی91روپے کلوتھی، ایک ماہ قبل تک چینی کاایکس مل ریٹ کے مطابق110 روپے فی کلومیں پڑتی تھی لیکن چینی ایکس مل ریٹ کے مطابق 135روپے فی کلومیں پڑرہی ہے۔
ہول سیلر کا کہنا تھا کہ پرچون مافیا قیمتیں ضرورت سے زائدوصول کررہاہے،اگرہول سیل ریٹ کو دیکھا جائے اوردکاندار5روپے فی کلومنافع وصول کرے توبھی140روپے میں چینی ملنی چاہیے۔