ورلڈکپ 2023، پاک بھارت میچ کی تاریخ بدلنے کی تصدیق کر دی گئی

pak india

سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)جے شاہ نے پاک بھارت میچ کی تاریخ بدلنے کی تصدیق کر دی۔

جے شاہ نے کہا ہے کہ ممبرز ممالک کے اعتراضات کے بعد میچز کی تاریخوں میں ردوبدل کیا جائے گا، پاک بھارت میچ کا وینیو احمد آباد ہی ہوگا، تاریخ تبدیل کی جائے گی۔

پاکستان نے 2 میچز کی سیریز میں سری لنکا کو کلین سویپ کردیا

انکا کہنا تھا کہ نوراتری تہوار کی وجہ سے سیکورٹی ایجنسیز کے کہنے پر تاریخ تبدیل کرنا پڑی ہے۔

سیکرٹری بی سی سی آئی نے کہا ہے کہ 2سے 3 آئی سی سی بورڈ ممبرز نے میچز کے دوران دیئے گئے وقفے پر تحفظات کا اظہارکیا، آئی سی سی بورڈ ممبرز نے کہا ہے کہ 2 میچز میں وقفہ کم جبکہ کچھ میچز میں 6 دن کا وقفہ ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کو جیل سے رہا کر دیا گیا

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ورلڈکپ کا نیا شیڈول 2 سے 3 دن میں جاری کریں گے۔

 

 

 


متعلقہ خبریں