امریکہ: پناہ گزینوں پر عائد پابندیاں معطل


واشنگٹن: امریکی عدالت نے صدر جوبائیڈن انتظامیہ کی پناہ گزینوں پر عائد کی گئی پابندیوں کو معطل کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی عدالت نے میکسیکو کی سرحد سے امریکہ میں داخلے کے منتظر افراد کے پناہ کی درخواست دینے پر عائد پابندیاں معطل کیں۔

امریکی عدالت نے پابندیوں کو پناہ گزینوں سے متعلق ملکی قوانین سے متصادم قرار دیا۔ عدالت نے فیصلے میں جو بائیڈن انتظامیہ کو اپیل کے لیے 2 ہفتے کی مہلت دے دی جبکہ جو بائیڈن انتظامیہ نے اس فیصلے کے خلاف سرکٹ کورٹ آف اپیلز سے رجوع کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں جنگی طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتیں

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن انتظامیہ نے رواں سال مئی میں پناہ گزینوں سے متعلق پابندی عائد کی تھیں جس کے تحت امریکہ میں پناہ لینے کے خواہش مندوں  کی اکثریت درخواست دینے کی اہل نہیں رہی تھی۔

جو بائیڈن انتظامیہ میکسیکو کی سرحد سے غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے والوں کی تعداد میں کمی کو اپنی اسی پالیسی کا ثمر قرار دے رہی ہے۔


متعلقہ خبریں