پشاور کے رہائشی سمندر خان نے بیٹری کی مدد سے چلنے والا چولہا ایجاد کرلیا ہے جس کا ایندھن گاڑیوں کا استعمال شدہ موبل آئل ہوگا۔
سمندر خان کا کہنا تھا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے خاصی پریشانی کا سامنا رہتا ہے اس لئے بڑی محنت سے یہ چولہا تیار کیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ چولہے کو استعمال کرنے کے دوران اس پر آنے والی لاگت بہت کم اور اس کے فوائد زیادہ ہیں، اس پر اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ گیس لوڈشیڈنگ سے شدید پریشان تھے لیکن سمندر خان کی ایجاد نے مشکل آسان کردی ہے۔
سمندر خان نے دعویٰ کیا کہ یہ چولہا ایک لیٹر موبل آئل سے مسلسل چار گھنٹوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے، چولہے کی قیمت 8ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔