ڈی آئی جی اسلام اباد نے ڈولفن پولیس اہلکار پر پرچہ کاٹ دیا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: ڈی آئی جی اسلام آباد نے جوڑے کو ہراساں کرنے پر ڈولفن پولیس پر پرچہ کاٹ دیا۔

ڈی آئی جی آپریشن سید شہزاد ندیم بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی الیون میں جوڑے کو ہراساں کرنے پر ڈولفن پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا فرض عوام کی حفاظت اور خدمت کرنا ہے اور میں کسی بھی ایسے عمل کو برداشت نہیں کروں گا جس سے ہماری فورس کا اعتماد مجروح ہو۔

سید شہزاد ندیم بخاری نے کہا کہ ہم ایسے واقعات کو فوری طور پر حل کرنے اور انصاف کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔


متعلقہ خبریں