تحریک انصاف کے مزید 2 رہنما پرویزخٹک کے قافلے میں شامل ہو گئے

پرویز خٹک

سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے چیئرمین پی ٹی آئی کے دو مزید اہم رہنما اپنے قافلے میں شامل کر لیے ۔

9 مئی کے سانحے کے بعد تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب میں استحکام پاکستان پارٹی میں 1 سو سے زائد ارکان قومی وصوبائی اسمبلی شامل ہوئے ہیں جبکہ خیبر پختنونخوا میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنیٹریز میں57 سے زائد سابق ارکان شامل ہوگئے ہیں۔

ن لیگ نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گراد ی

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دو مزید اہم رہنما ملک واجد اور ارباب وسیم نے پرویز خٹک کی پارٹی شمولیت کا اعلان کر دیاہے۔ سربراہ پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے ارباب وسیم اور ملک واجد کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا ہے ۔


متعلقہ خبریں