پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ہے، انضمام الحق

Inzimam ul Haq

قومی ٹیم کے سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کرکٹ ٹیم 2023 کےورلڈ کپ کی جیت کا سہرا اپنے سر سجائے گی ۔ 

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران انضمام الحق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ہے، سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں جیت سے قومی ٹیم کا مورال بلند ہو گا۔

مرغی کا گوشت سستا ہو گیا 

انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے،کارکردگی کو برقرار رکھ کر ٹیم ورک کی مدد سے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا ہے کہ بابر اعظم پر تنقید کی جاتی ہے تاہم ان قائدانہ صلاحتیں مسلسل نکھر رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں