سری لنکن کرکٹر لہیرو تھریمانے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

cricket retirement

معروف کرکٹر نے ورلڈ کپ سے قبل ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا


سری لنکا کے معروف کرکٹر لہیرو تھریمانے نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ سری لنکن کرکٹر نے اپنا آخری میچ مارچ 2022ء میں بھارت کے خلاف بنگلورو میں کھیلا تھا۔

ٹیسٹ کپتانی مزید نہیں کرنا چاہتا ، دیموتھ کرونا رتنے نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو درخواست دیدی

تھریمانے نے 44 ٹیسٹ میچوں میں 2 ہزار 88 رنز بنائے، ان کا بڑا انفرادی اسکور 155 رنز ناٹ آؤٹ رہا۔

کرکٹر نے 127 ایک روزہ میچز میں 3 ہزار 194 رنز بنائے، جس میں 4 سنچریاں بھی شامل ہیں، بڑا انفرادی اسکور 139 رنز ناٹ آؤٹ تھا۔

چیئرمین پی سی بی کے الیکشن ایک ہفتے میں کرانے کا حکم

تھریمانے 26 ٹی 20 میچز میں ملک کی نمائندگی کی اور 291 رنز اسکور کیے۔

یاد رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز اکتوبر میں ہوگا۔سری لنکا کی ٹیم بھی بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ میں شرکت کریگی ۔


متعلقہ خبریں