ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 15 فیصد کمی، 16 ارب 50 کروڑ ڈالر ریکارڈ

Textile

کراچی: ٹیکسٹائل سیکٹر کی ایکسپورٹ گزشتہ مالی سال 2023 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 14.63 فیصد کمی کے بعد 16 ارب 50 کروڑ ڈالرز رہی ہیں جس کی وجہ زیادہ پیداواری لاگت، محدود نقدیت اور عالمی سطح پر کم طلب ہے۔

افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں 12 فیصد اضافہ

مؤقر انگریزی اخبار ڈان کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جون میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات 13.73 فیصد کمی کے بعد ایک ارب 47 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئی۔

ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں کمی کے نتیجے میں پاکستان کی اشیا کی مجموعی برآمدات مالی سال 23-2022 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 12.71 فیصد کمی سے 27 ارب 54 کروڑ ڈالرز رہیں جب کہ گزشتہ سال 31 ارب 78 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کی گئی تھیں۔

ٹیکسٹائل برآمدات میں منفی نمو کا رجحان گزشتہ مالی سال کے ابتدا سے شروع ہوا جس میں صرف اگست 2022 میں معمولی اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مالی سال 2023 کے دوران تیار ملبوسات کی برآمدات 10.57 فیصد سکڑ گئیں لیکن بالحاظ مقدار 39.27 فیصد کا اضافہ ہوا۔

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں متاثر کن اضافہ

اعداد و شمار کے تحت نٹ وئیر کی برآمدات قدر کے حساب سے 13.36 فیصد اور مقدار کے حساب سے 9.81 فیصد کمی ہوئی، بیڈ وئیر کی برآمدات میں بالحاظ قدر 18.26 فیصد اور بالحاظ مقدار 21.10 فیصد تنزلی ریکارڈ کی گئی۔

تولیے کی برآمدات میں مالیت کے حساب سے 10.05 فیصد اور مقدار میں 17.06 فیصد کمی ہوئی، اسی طرح کاٹن کے کپڑوں کی برآمدات بالحاظ قدر 17.06 فیصد اور بالحاظ مقدار 23.86 فیصد گرگئیں۔

سوتی دھاگے کی برآمدات میں 30.04 فیصد کمی اور دیگر دھاگوں کی برآمدات 31.85 فیصد کم ہوئیں، میڈ اپس (بغیر تولیہ) کی برآمدات 18.44 فیصد سکڑی اور خیموں، کینوس اور ترپال کی برآمدات مالی سال 2023 کے دوران 24.93 فیصد بڑھ گئیں۔

پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 24 فیصد کمی

رپورٹ کے تحت ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں مالی سال 2023 کے دوران 57.03 فیصد کمی ہوئی جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ منصوبوں کو جدید کرنا یا توسیع دینا ترجیح نہیں رہی۔


متعلقہ خبریں