اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

وفاقی دار الحکومت میں محرم الحرام کے احترام میں مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے کہا کہ محرم الحرام کے احترام میں کھلے عام ایمپلی فائر اور اسپیکر کے استعمال پر پابندی رہے گی جبکہ اسلحہ کی نمائش پر بھی مکمل طور پر پابندی ہو گی۔

اسلام آباد میں فائر ورک اور مذہبی پمفلٹ وغیرہ تقسیم کرنے یا گروہی انتشار پھیلانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:   6 ماہ کیلئے 3کروڑ روپے میں ڈی سی کی سیٹ ملتی تھی، عبدالعلیم خان

عرفان نواز نے کہا کہ قرآنی آیات اخبارات اور دیگر اشیا پر پرنٹ کی جاتی ہیں ان کی بے حرمتی کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔ شہر میں ہر قسم کی وال چاکنگ، انتظامیہ کی اجازت کے بغیر تمام قسم کی مجالس، جلسے، جلوسوں پر پابندی ہو گی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسلام آباد میں اسٹون کرشنگ پر بھی پابندی عائد کر دی ہے اور دفعہ 144 کے تحت پابندیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق آج سے 2 ماہ تک ہو گا۔


متعلقہ خبریں