پرویز خٹک نے قوم کے سامنے بڑا اہم سوال چھوڑا ہے، غریدہ فاروقی


سینئراینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا ہے کہ پرویز خٹک نے آج اپنی پارٹی کو بنانے کا اعلان کیا انہوں نے قوم کے سامنے بڑا اہم سوال چھوڑا ہے ۔

ہم نیوز کے پروگرام’ ہم دیکھیں گے منصور علی خان کیساتھ’ میں غریدہ فاروقی نے انکشاف کیاہے کہ پرویز خٹک نے کہا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سے چار مرتبہ الیکشن کی آفرہوئی ہے وہ آفر کیوں ریجیکٹ کی گئی۔

سینئر اینکر پرسن نے دعوی کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سے چار بار آفر ہوئی ہے، وہ  گھر گئے اور انہوں نےاپنی اہلیہ بشری کے سامنے رکھا کہ مجھے یہ تاریخیں دی گئی ہیں۔

غریدہ فاروقی نے دعوی کیا کہ وہاں پر عملیات ہوئے، جادو ٹونہ ہوااور منع کر دیا ہے گیا کہ عملیات نے بتایا ہے کہ الیکشن کی یہ تاریخیں آپ کیلئےٹھیک نہیں ہیں،آپ انکار کر دیں ۔

سینئر تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ یہ بات پرویز خٹک صاحب نےکہی ہے،پرویز خٹک نے کہا تھا کہ یہ گہرا راز ہے جب یہ کھلے گا تو قوم کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔


متعلقہ خبریں