سرفراز احمد پاکستان کیلئے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے وکٹ کیپر بن گئے


پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد اپنا 52 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں، انہوں نے اس ٹیسٹ میچ میں تین ہزار رنز مکمل کئے۔

پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر میں تین ہزار رنز بنانے والے پہلے وکٹ کیپر بیٹر بن گئے ہیں۔

حسن علی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا

اس طرح کامران اکمل 92 اننگز میں 2 ہزار 648رنز بنا کر دوسری پوزیشن پر ہیں، معین خان نے دو ہزار 581 رنز کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں انہوں نے 98 اننگز کھیلیں۔

امتیاز احمد دو ہزار دس رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں انہوں نے 67 اننگز کھیلیں، راشد لطیف پانچویں پوزیشن پر ہیں انہوں نے 57 اننگز میں ایک ہزار 381 رنز بنا رکھے ہیں۔


متعلقہ خبریں