آزاد کشمیر، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش کاامکان

rain بارش

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آزاد کشمیر، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے،بارکھان، موسٰی خیل، کوہلو، لورالائی، ژوب اور خضدار میں بھی بارش کا امکان ہے۔

لاہور، منڈی بہاوالدین، جہلم، گجرات، سیالکوٹ،نارووال، حافظ آباد، قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، میانوالی، سر گودھا،بھکر،لیہ، تونسہ،مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال اور فیصل آبادمیں بارش کی پیشگوئی ہے۔

جہلم،راولپنڈی،مری، گلیات اور گر دونواح میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور گردو نواح میں بوندا باندی ہونے کاامکان ہے۔

دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ،ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان، کرم،کوہاٹ، وزیرستان، بنوں، مردان،چارسدہ، دیر، سوات، مالاکنڈ اوربالاکو ٹ میں بارش جبکہ ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقا مات پر ژالہ باری اوربارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دو ہفتوں کے دوران ملک بھر میں بارشوں سے 76 ہلاکتیں

واضح رہے کہ ملک بھر میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے سندھ میں مون سون کے نئے سسٹم کے اثر انداز ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 22 جولائی کے درمیان مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا نیا سلسلہ خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہوگا، کراچی میں بارشوں کی شدت کا اندازا سسٹم کے قریب آنے پرہو گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جولائی تک بارکھان، لورالائی اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسی خیل، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سکھر، جیکب آباد، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور تیز ہواؤں کے پیش نظرضلعی انتظامیہ کوپیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہے۔


متعلقہ خبریں