ممبئی: بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان نے کنگ خان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم جوان کے پہلے ٹکٹ کی بکنگ کرائی تو شاہ رخ خان نے ان کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر شکریہ ادا کیا۔
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان حادثے کا شکار ہو گئے
سلمان خان نے گزشتہ روز فلم جوان کو اسکرین پہ دیکھا جس کے بعد انہوں نے اسکرپٹ، ہدایتکاری اور اداکاری سب کی بے حد تعریف بھی کی۔ فلم جوان کی پروڈیوسر گوری خان ہیں جو شاہ رخ خان کی اہلیہ ہیں۔
حسن علی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو کراچی کا سلمان خان قرار دے دیا
بالی ووڈ کے بجرنگ بھائی جان نے اس حوالے سے لکھا کہ پٹھان جوان بن گیا، شاندار ٹریلر، بہت پسند آیا، یہ ایسی فلم ہے کہ ہمیں صرف سنیما گھروں میں جا کر ہی دیکھنی چاہیے، میں یقینی طور پر اسے پہلے دن دیکھ رہا ہوں۔
Pehle Bhai, issi liye aapko hi dikhaya tha!! Thanks for your wishes and booking the first ticket already. Love you. https://t.co/kSsGUZsj3g
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) July 12, 2023
بالی ووڈ کے کنگ خان نے سلمان خان کے پیغام پر اپنے ردعمل میں کہا پہلے بھائی، اسی لیے آپ کو ہی پہلے دکھائی تھی، آپ کی خواہش پر پہلا ٹکٹ بک کروانے پر آپ کا شکریہ، آپ سے محبت ہے۔
بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ٹاپ 10 ٹارگٹس میں سلمان خان کا نام تھا، تحقیقاتی ایجنسی
شیڈول کے مطابق فلم جوان 7 ستمبر کو دنیا بھر میں ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔