بھارتی مظالم، جائزہ لینے آنے والے امریکی وفد کو ویزہ دینے سے انکار


نئی دہلی: بھارتی حکومت نے منی پور میں اپنے مظالم چھپانے کے لیے امریکی کمیشن کے وفد کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں اقلیتی طبقے پر مودی حکومت کے پرتشدد واقعات کا جائزہ لینے کے لیے آنے والے امریکہ کے مذہبی آزادی کمیشن کے وفد کا بھارتی حکومت نے ویزہ مسترد کر دیا۔

امریکی وزارت خارجہ نے بھارتی حکومت کی جانب سے مذہبی آزادی کے امریکی کمیشن کے وفد کو ویزہ جاری نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کیا۔

مودی سرکار کی جانب سے ویزا مسترد کیے جانے والے بین الاقوامی مذہبی آزادی کے امریکی کمیشن کے 3 مندوبین میں سے ایک پادری تھامس ریز بھی ہیں جنہوں نے امریکی ٹیلی ویژن کو دیئے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ہم مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہیں تاکہ ہم اس ملک میں مذہبی آزادی کی صورتحال کے اصل حقائق اور حالات جان سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب نے عمرہ کے لیے ای ویزا کے اجراء کا آغاز کر دیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی ملک کا دورہ کر کے وہاں کے مذہبی رہنماؤں، شہریوں سے بات چیت کرتے ہیں اور پھر حکومتی رہنماؤں سے بھی ملاقات کرتے ہیں تاکہ صورتحال پر ان کا تبصرہ بھی جان سکیں۔

تھامس ریز نے کہا کہ بھارت ان جگہوں میں سے ایک ہے جہاں ہم منی پور کے حالات کو سمجھنا چاہتے تھے تاکہ ہم اس معاملے میں بہت منصفانہ اور درست رائے قائم کرسکیں۔


متعلقہ خبریں