برسلز میں افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے پرُ وقار تقریب


یورپین دارالحکومت برسلز کے علاقہ مولن بیک پلس میں افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے حوالے سے پرُ وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

پروگرام کے منتظمین ظفر اقبال چوہان،جاوید چوہان اور سید عابد علی شاہ نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

پروگرام کے چیف گیسٹ ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستان کی ترقی وخوشحالی اور تعمیر وترقی کی خاطر نمایاں کردار ادا کرنا ہے۔

پروگرام میں نظامت کے فرائض اور باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک کے ساتھ عظیم ڈار نے کیا ۔

انھوں نے ظفر اقبال چوہان کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے چوہان برادری اور بھٹی برادری کو خصوصی مبارکباد دی۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کا نام روشن کرنے کےلیے اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہوگی۔

ظفر اقبال چوہان نے بھی اپنے خطاب میں افواج پاکستان سے یکجہتی پاکستان کی سربلندی اور سافٹ امیج اجاگر کرنے کےلیے ہر سطع پر کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پشتون آرگنائزیشن یورپ کے چیئرمین نوید خان، صدر یورپ عرب گل مالاگوری، بلجیئم کے معروف اکاؤنٹنٹ سردار ساجد امتیاز، پاکستان سے خواجہ واجد علی اور معروف بزنس مین خواجہ ارسلان علی نمایاں تھے۔

پروگرام میں بشارت چوہان، انعام اللہ بھٹی، بابر بھٹی، محمد ناصر خان،نزاکت علی چوہان،عادل صراف،اکمل چوہان اور دیگر ساتھیوں نے بھرپور شرکت کی۔

پلس مولن بیک برسلز میں پاکستانی پرچم لہرا کر افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔

شرکاء نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ ہمیں نئی نسل کو پاکستان کی تہذیب و ثقافت سے روشناس کرانے کےلیے پاکستان کے ساتھ اپنی وابستگیوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

پروگرام کے اختتام پر پاکستانی کھانے اور مراکشی قہوے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں