پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایف بی آر کی محصولات کی ریکارڈ وصولی

ایف بی آر

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جون میں اب تک جمع ہونے والے محصولات سے متعلق بیان جاری کر دیا ہے۔

انہو ں نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ! پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 26 جون تک محصولات کی مد میں 7000 ارب روپے اکٹھے کر لئے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید لکھا کہ انشاء اللہ اس میں 30 جون تک مزید اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں 144 کھرب 80 ارب روپے کا مالی سال 2023-24 کا وفاقی بجٹ کثرت رائے سے منظور ہو چکا ہے۔

وفاقی بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9 ہزار 200 سے بڑھا کر 9 ہزار 415 ارب مقرر کردیا گیا ہے۔ پینشن ادائیگی 761 ارب سے بڑھا کر 801 ارب جبکہ این ایف سی کے تحت 5 ہزار 276 ارب کی بجائے 5 ہزار390 ارب ملیں گے۔

بجٹ اجلاس : طویل ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو تنخواہ کے 3 اعزاز یے دینے کا اعلان

وفاقی بجٹ کے مطابق فنانس بل میں مزید ترمیم کے تحت 215 ارب کے نئے ٹیکس عائد کیے گئے، بی آئی ایس پی پروگرام کے لیے 459 ارب کے بجائے 466 ارب روپے کر دیے گئے ہیں۔

اسی طرح  پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی حد 50 روپے سے بڑھا کر 60 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے جس کے بعد آئی ایم ایف معاہدے کی ایک اور شرط پوری ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں