پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

آئی ایم ایف سے معاہدہ طے پا جانے کی امید پر پاکستان اسٹاک چینج میں آج تیزی کا رجحان ہے۔

اسٹاک ایکس چینج میں 100انڈیکس میں 1 ہزار سے زائدپوائنٹس کا اضافہ ہو گیا ہے، 100انڈیکس 41 ہزار83کی سطح پر ٹریڈ ہورہا ہے۔

ہفتے کے پہلے دن کاروبار کے آغاز سے اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ہے اور مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 40 ہزار 65 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان حتمی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں، جس کا باضابطہ اعلان جلد ہونے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں