مناسک حج کا آغاز ہو گیا، منیٰ میں خیمہ بستی آباد

Hajj

 سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز ہوگیا۔ مسجد الحرام میں لاکھوں عازمین حج منیٰ کی خیمہ بستی میں آباد ہو گئے۔

عازمین حج کے لئے وہاں خیمہ بستی بسائی گئی ہے،رات عازمین منیٰ میں ہی بسر کریں گے۔

عازمین حج کیلئے بڑی سہولت، پہلی بار خود کار ڈرائیونگ بس سروس کا آغاز کردیا

بروز منگل نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منیٰ سے عازمین حج میدان عرفات کی جانب روانہ ہو جائیں گے، منگل کو ہی حج کا رکن اعظم ”وقوف عرفہ“ ادا کیا جائے گا، سورج ڈھلنے کے بعد حاجی مزدلفہ کے لیے روانہ ہوں گے۔

کورونا کے بعد دنیا بھر سے 16 لاکھ سے زائد عازمین حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب پہنچے ہیں، حج کی ادائیگی کیلئے اس سال ایک لاکھ 57 ہزار پاکستانی عازمین حجاز مقدس پہنچے ہیں۔


متعلقہ خبریں