‘سلیمان خوفزدہ تھا، والد کی خوشی کیلئے گیا’ اہلخانہ کے حیران کُن انکشافات


بحرِ اوقیانوس میں غرق ہونے والے ٹائی ٹینک جہاز کے ملبے کو دیکھنے کیلئے جانے والے پاکستانی بزنس مین شہزادہ داؤد کے اہلخانہ کی جانب سے انکی موت کی تصدیق کرنے کے بعد حیران کُن انکشافات سامنے آئے ہیں۔

شہزادہ داؤد کی بہن ازمہ داؤد نے امریکی خبر رساں ادارے این بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بھائی اور ان کے بیٹے سلیمان کی موت کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ اب وہ ہم میں نہیں رہے۔

ازمہ داؤد کا کہنا تھا کہ شہزادہ داؤد اور سلیمان اس ٹائٹن آبدوز میں تھےجو زیرِ سمندر تباہ ہوگئی۔ انہوں نے لاپتہ آبدوز کیلئے کیے جانے والے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والوں کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔

مشہور پاکستانی کاروباری شخصیت شہزادہ داؤد اپنے صاحبزادے سمیت جاں بحق

شہزادہ داؤد کی بہن نے حیران کن انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ انکا بھتیجا سلیمان داؤڈ ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے سفر پر جانے سے خوفزدہ تھا۔ اس کے باوجود وہ ‘فادرز ڈے’ پر والد کو خوش کرنے کی خاطر سفر میں شریک ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ٹائی ٹینک جہاز کے ملبے کو دیکھنے کیلئے جانے والی بدقمست آبدوز ٹائٹن کو بنانے والی کمپنی ‘اوشین گیٹ’ نے باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ افسوس! ہم ٹائٹن میں موجود پانچوں افراد کو ہمیشہ کیلئے کھوچکے ہیں۔

ٹائٹن آبدوز کی زیر سمندر جانے سے پہلے آخری ویڈیو منظر عام پر آگئی

خیال رہے کہ شہزادہ داؤد پاکستان کے سب سے بڑے ادارے اینگرو کارپوریشن کے وائس چیئرمین ہیں جس نے کھاد، گاڑیوں کی تیاری، توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔


متعلقہ خبریں