ٹائی ٹینک، لاپتہ آبدوز ٹائٹن کی تلاش جاری، آوازیں سنائی دے گئیں

افسوس! ہم پانچوں افراد کو ہمیشہ کیلئے کھو چکے ہیں، اوشین گیٹ کا بیان

واشنگٹن/ٹورنٹو: بحر اوقیانوس میں تفریحی سفر پر جانے والی لاپتہ آبدوز ٹائٹن کو تلاش کرنے والے عملے نے کہا ہے کہ اس کی آوازوں کے سگنل سنے گئے ہیں۔

ٹائی ٹینک، لاپتہ آبدوز کی تلاش جاری، گمشدہ افراد میں شہزادہ داؤد اور ان کا بیٹا بھی شامل

مؤقر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی جاری کردہ ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ منگل کو سمندر میں ٹائٹن آبدوز کو تلاش کرنے والے ریسکیو عملے نے ہر 30 منٹ بعد آوازیں سنی ہیں۔

نشریاتی ادارے نے اندرونی حکومتی میمو کے حوالے سے شائع شدہ رپورٹ میں کہا ہے کہ جب آبدوز کی تلاش کے لیے مزید آلات کا استعمال کیا گیا تو اس وقت بھی آوازیں سنی گئیں۔

اوینجرز اینڈ گیم  نے ٹائی ٹینک کو بھی ڈبو دیا

میڈیا کے مطابق کینیڈا کے پی تھری جہاز نے بھی سمندر میں چوکور شکل کی ایک چیز دیکھنے اور آوازیں سنائی دینے کو رپورٹ کیا ہے۔

برطانیہ کے مؤقر اخبار دی انڈیپینڈینٹ کے مطابق کینیڈا کی فضائیہ کی ٹیم نے رپورٹ کیا ہے کہ تلاش کرنے والی ٹیم کو آبدوز کے آخری مقام کے قریب وقفے وقفے سے آوازیں سنائی دی ہیں جس کے بعد لاپتہ آبدوز کے ملنے کی امید قوی ہو گئی ہے۔

ٹائی ٹینک کے ملبے کی تھری ڈی اسکین میں تصاویر منظر عام پر

واضح رہے کہ آبدوز کو لاپتہ ہوئے تین دن گزر چکے ہیں اور اس پر پانچ افراد سوار ہیں، امریکہ اور کینیڈا میں حکام کی جانب سے بحر اوقیانوس میں لاپتہ آبدوز کو تلاش کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ آبدوز بحر اوقیانوس میں ڈوب جانے والے جہاز ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کے لیے سیاحوں کو لے کر گئی تھی۔

اسی ضمن میں امریکی ذرائع ابلاغ نے امریکی بحریہ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ریسکیو مشن میں مدد فراہم کرنے کے لیے ایک مخصوص سسٹم زیر سمندر بھیجا جا رہا ہے جو آبدوز نما دیگر بھاری اشیا کو باہر نکالنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

ٹائی ٹینک کیسے تباہ ہوا؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

اسی حوالے سے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ لاپتہ ہونے والی آبدوز میں موجود سیاحوں کے لیے صرف 30 گھنٹے کی آکسیجن باقی رہ گئی ہے۔

یاد رہے کہ لاپتہ ہونے والی آبدوز میں پاکستانی نژاد برطانوی شہزادہ داؤد اور ان کے نوعمر بیٹے سلیمان داؤد بھی  شامل ہیں۔ 48 سالہ شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سالہ بیٹے آبدوز میں سوار تھے جب اس سے 12 ہزار 500 فٹ کی گہرائی پر رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

پاکستان کی ممتاز ترین کاروباری فیملی داؤد گروپ سے تعلق رکھنے والے شہزادہ داؤد کا شمار امیر ترین پاکستانی شخصیات میں ہوتا ہے جو برطانوی پرنس ٹرسٹ چیریٹی کے بورڈ کے رکن بھی ہیں۔

سیاحوں کو ٹائی ٹینک کا ملبہ دکھانے کیلئے جانے والی آبدوز لاپتہ، سرچ آپریشن شروع

بحری جہاز ٹائی ٹینک کا زیر سمندر ملبہ دیکھنے کے لیے جانے والے سیاحتی مشن کی منتظم کمپنی اوشن گیٹ ایکسپیڈیشن کی آبدوز اتوار کی صبح چار بجے روانہ ہوئی تھی۔ ٹائی ٹینک نامی بحری جہاز 1912 میں تباہ ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں