سمندری طوفان کے بادل پہاڑ کی طرح دکھ رہے ہیں، خلا باز نے ویڈیو شیئر کردی

سمندری طوفان کے بادل پہاڑ کی طرح دکھ رہے ہیں، خلا باز نے ویڈیو شیئر کردی

دبئی: متحدہ عرب امارات کے خلا باز سلطان النیادی نے کہا ہے کہ بہت بڑے سمندری طوفان  بائپر جوائے کے بادل پہاڑ کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔

سمندری طوفان بھارتی ریاست گجرات کے ساحل سے ٹکرا گیا

خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار گلف نیوز کے مطابق انہوں نے خلا سے سمندری طوفان کی ویڈیو بنا کر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں یہ تو نہیں دیکھ سکتا ہوں کہ طوفان کا مرکز کہاں ہے؟ لیکن یہ بحیرہ عرب کے اوپر موجود ہے جو بحر ہند کو لگتا ہے۔

طوفان آج 11 بجے کیٹی بندر سے ٹکرائیگا، ملک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آئیگا، شیری رحمان

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں ناسا کے 6 ماہ کے طویل مشن پر موجود ہیں۔ خلا باز کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بحیرہ عرب کے اوپر بادل سمندری طوفان کی شکل اختیار کررہے ہیں۔

خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے سمندری طوفان بائپر جوائے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا ہے۔

آنے والے وقتوں میں طوفانوں کی شدت اور تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، جواد میمن

جاری کردہ فوٹیج میں متحدہ عرب امارات کے اوپر صاف آسمان اور عمان پر بکھرے بادلوں کو دکھایا گیا ہے جس کے بعد بحیرہ عرب پر گہرے بادلوں کو دیکھا گیا تو وہ طوفان کی شکل اختیار کررہے ہیں۔

سمندری طوفان پہنچنے سے پہلے کیٹی بندر بند ٹوٹ پھوٹ کا شکار، شہری پریشان

واضح رہے کہ خلا باز سلطان النیادی زمین سے اس وقت تقریباً 400 کلو میٹر کی بلندی پر موجود ہیں۔

خلا باز سلطان النیادی نے جاری کردہ اپنی ویڈیو کے اختتام میں تمام لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

طوفان کی صورت میں گھر کی بجلی اور گیس بند کر دیں،پی ڈی ایم اے سندھ

واضح رہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے کے اثرات گزشتہ روز سے دکھائی دینے لگے ہیں، کراچی سمیت اندرون سندھ کے علاقے میں گرد آلود تیز ہوائیں چل رہی ہیں، بوندا باندی اور ہلکی بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے جب کہ ماہرین کی جانب سے اونچی لہروں کے پیدا ہونے کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں