صندل خٹک کی گرفتاری پر حریم شاہ رو پڑیں


ایف آئی اے نے ٹک ٹاکر صندل خٹک کو گرفتار کرلیاہے ان کی گرفتاری پر حریم شاہ رو پڑیں۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انہیں حریم شاہ ویڈیوز کیس میں گرفتار کیا ہے، اسلام آباد میں اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے ٹک ٹاکر حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں سماعت کی۔

حریم شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے صندل خٹک عدالت پہنچ گئیں

مدعی حریم شاہ اور ملزمہ صندل خٹک اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، دوران سماعت ٹِک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے لیک ہونے والی خفیہ ویڈیوز اور تصاویر کمرہِ عدالت میں دکھائی گئیں۔

اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

میں کہاں پر ننگی ہو کر پھر رہی ہوں، حریم شاہ شدید برہم

صندل خٹک کا کہنا تھا کہ حریم شاہ مجھے ایک سال سے تنگ کر رہی ہے، حریم شاہ مجھے نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل بھی کر رہی ہے، میں نے حریم شاہ کی ویڈیو بنائی نہ ہی لیک کیں، بعد ازاں اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے دلائل سننے کے بعد صندل خٹک کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

بعدازاں کمرہ عدالت کے باہر جب اس حوالے سے حریم شاہ سے پوچھا گیا تو وہ بات کرتے ہوئے خوشی سے رو پڑیں،حریم شاہ کا کہنا تھا کہ فی الحال ان کی ذہنی حالت ایسی نہیں کہ اس موضوع پر بات کی جائے۔


متعلقہ خبریں