پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کا ڈیموکریٹس گروپ بنتے ہی ختم ہوگیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور سابق وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے ڈیموکریٹس گروپ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے لکھا کہ پنجاب میں ڈیموکریٹس گروپ ختم ہوچکا ہے۔ سب دوستوں کی مرضی ہے اپنے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کریں۔

فوکس تمام افراد کو ایک جگہ اکٹھا کرنےپر ہے،ڈیموکریٹس گروپ بنا لیا، مراد راس

ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ میں کسی جماعت میں شامل نہیں ہوں گا، آخری وقت تک پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے خلاف ہی سیاست کروں گا۔

خیال رہے کہ ہاشم ڈوگر کی طرف سے پی ٹی آئی چھوڑنے والے ارکان پر مشتمل ڈیموکریٹس گروپ بنایا گیا تھا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سابق رہنما مراد راس نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہم نے گروپ کا نام ڈیموکریٹس گروپ رکھا ہے، ہمارے گروپ کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں