لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور ممتاز قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ اس وقت سب سے پاور فل نواز شریف ہیں، ان کی مرضی سے فیصلے ہو رہے ہیں۔
لکھ پتی عثمان بزداراقتدار کے بعد ارب پتی، ہم انویسٹی گیشن ٹیم کی تہلکہ خیزتحقیقات
انہوں نے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری کمال کے سیاستدان ہیں جب چاہیں شہبازشریف کو انگلی کے اشارے سے بلا لیتے ہیں، ان کی سیاست کامیاب ہے۔
بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا لاہورپولیس نے 9 مئی کے واقعات کی مانیٹرنگ لائن تو جاری کی لیکن وہ خود کہاں تھی؟ یہ مانیٹرنگ لائن ہی اس کے گلے پڑے گی۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ بیرسٹر اعتزاز احسن نے استفسار کیا کہ 9 مئی کو آئی جی، ڈی آئی جی، ایس ایس پی کہاں تھے؟ اتنے بڑے واقعات ہوگئے کہیں پولیس نہیں پہنچی، اتنا کچھ ہوگیا لیکن آئی جی کا ابھی تک تبادلہ نہیں کیا گیا۔
جیلوں میں خواتین پر تشدد، پرانی تصاویر پر پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب
ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا چیف جسٹس کو سیاسی مذکرات کا مشورہ دینے کے بجائے الیکشن کی تاریخ دینی چاہیے۔