سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزار روپے کی کمی

سونے کی قیمت

کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزار روپے کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 400 روپے پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک ہزار روپے کم ہوا ہے۔ اس سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 31 ہزار 400 ریکارڈ کی گئی تھی۔

سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان، فی تولہ سونے کا بھاؤ 1600 روپے کم ہوا

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کا دام 8 ڈالر کمی کے بعد 1940 ڈالر فی اونس ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 97 ہزار 531 روپے تک آپہنچی۔

خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں