ہم معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال


چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ ہم معاشی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے، معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں ہے۔

سپریم کورٹ میں آج کے الیکٹرک نجکاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ دورانِ سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کے الیکٹرک کی نجکاری کو 18 سال ہو چکے ہیں۔ پرانے مقدمات اس لیے سماعت کیلئے مقرر کر رہے ہیں تاکہ دیکھ سکیں لائیو ایشو ہے؟

ہم کچھ نہیں کرسکتے لیکن وہ ہستی اپنا کام کرتی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ معاشی معاملات میں ہماری مہارت نہیں ہے، آپ چاہیں تو متعلقہ ہائیکورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔ ویسے بھی پارلیمنٹ نے آرٹیکل 184 کی شق تین سے متعلق دو قوانین بنائے ہیں۔

دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آئندہ ہفتے چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں، ججز دستیاب نہیں ہوں گے۔ آپ ہدایات لے لیں، کل کیس سنیں گے۔

لوگ پولیس اور رینجرز کی وردیوں میں بندے اٹھا رہے ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی

بعد ازاں سپریم کورٹ میں کے الیکٹرک نجکاری سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔


متعلقہ خبریں