پرویز الٰہی اور مونس الٰہی پر اختیارات کے ناجائز استعمال، خوردبرد اور رشوت ستانی کے الزامات

پرویز الٰہی اور مونس الٰہی پر اختیارات کے ناجائز استعمال، خوردبرد اور رشوت ستانی کے الزامات

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہٰی پر اختیارات کے ناجائز استعمال، خوردبرد اور رشوت ستانی کے الزامات ہیں، الزامات دونوں رہنماؤں کے خلاف درج ایف آئی آر میں عائد کیے گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی گرفتار، شیشہ توڑ کر گاڑی سے نکالا گیا

درج ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی اور ان کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، مختلف منصوبے پاس کرکے خوردبرد کی، مختلف اسکیموں اور منصوبہ جات کی منظوری کے بدلے رشوت وصول کی۔

ایف آئی آر کے تحت گجرات ڈنگہ روڈ ،لالہ موسیٰ ڈنگہ روڈ، پرانا جی ٹی روڈ تا لکھنوال روڈ کے منصوبوں میں خردبرد کی گئی، منصوبہ جات میں ٹھیکیداروں کو بوگس ادائیگیاں کی گئیں، منصوبوں کی ادائیگی کیلئے بوگس اور فرضی کاغذات بھی تیار کیے گئے۔

درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چودھری پرویزالہٰی اور مونس الہٰی نے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔

پرویز الٰہی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ہم نیوز اس ضمن میں چودھری پرویزالہٰی اور مونس الہٰی کی قانونی ٹیم سے مؤقف لینے کی کوشش کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں