عدم استحکام کیلئے بیرونی اور اندرونی قوتوں میں گٹھ جوڑبے نقاب ہو چکا، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ عدم استحکام کیلئے بیرونی اور اندرونی قوتوں میں گٹھ جوڑبے نقاب ہو چکا، عوام نے افواج سے اظہار محبت کر کے دشمن کے مذموم مقاصد کا منہ توڑ جواب دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آج کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے روایتی،غیر روایتی آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے ففتھ جنریشن وار فیئر سے نمٹنے کی تیاریوں پر بھی توجہ مرکوز کرنے پرزور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افسران اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ کچھ لوگ عوام اور مسلح افواج کوکمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں، عوام اور مسلح افواج کے درمیان اٹوٹ رشتہ ہے، دونوں کے درمیان خلیج پیدا کر نے والے کامیاب نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج پاکستان کے بہادر اورقابل فخر لوگوں کی مقروض ہیں،پاک فوج دنیا کی مضبوط ترین افواج میں سے ہے۔

 


متعلقہ خبریں