نادیہ خان نے ہارون کادوانی کو دنیا کا خوش قسمت بچہ قرار دے دیا

nadia khan نادیہ خان

معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اداکار ہارون کادوانی کو دنیا کا خوش قسمت ترین بچہ قرار دے دیا ہے۔

نادیہ خان نے حال ہی میں ایک شو کے دوران ڈرامے ’جھوم‘ پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ڈرامہ سیریل میں ہارون اور زارا نور کی بہترین اداکاری کے سبب اس کے مداحوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ ڈرامے کے سین بہت اچھے انداز میں عکس بند کیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہارون کادوانی دنیا کا خوش قسمت ترین بچہ ہے جسے ایسے سین کرنے کو مل رہے ہیں، آج سے پہلے ایسے سین کبھی نہیں دکھائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہارون کادوانی جلد فلموں میں نظر آئیں گے، وہ فلموں کے لیے موزوں ہیں انہیں فلموں میں کام کرنا چاہیے۔


متعلقہ خبریں