عید الاضحٰی کی آمد میں کم وقت باقی، ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان

EID MOON

اسلام آباد: عید الضحٰی کی آمد میں کم دن باقی رہ گئے جبکہ ذی القعد کا چاند نظر نہیں آیا۔ یکم ذی القعد 22 مئی بروز پیر کو ہو گی۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ذی القعد کے چاند کی رویت کا اعلان کر دیا۔ ہفتے کو چاند نظر نہ آنے کے بعد اب یکم ذی القعد پیر کو ہو گی۔ مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کو کہیں سے بھی چاند نظر آنے کے شواہد نہیں ملے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کمیٹی چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں ہوا اور انہوں نے ملک بھر میں کہیں بھی چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 جوان شہید

ماہ شوال کے اختتام کے ساتھ ہی عیدالضحٰی کی آمد میں کم دن باقی رہ گئے جبکہ ملک بھر میں مویشی منڈیاں لگنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

ماہرین فلکیات نے تیار کردہ فلکیاتی کیلنڈر میں ماہ ذی الحجہ کے چاند کی متوقع پیدائش کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا جس کے مطابق ذی الحجہ کے چاند کی پیدائش 18 جون 29 ذی القعدہ کو ہو گی اور یکم ذی الحجہ 19 جون بروز ییر کو ہو گی جبکہ عیدالاضحیٰ 28 جون 2023 بروز بدھ کو ہو گی۔


متعلقہ خبریں