ایران سے آنے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل، مقامی آبادی کو شدید خطرات لاحق

سیلابی ریلا iran rain

پاک ایران سرحدی علاقوں میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، ایران سے آنے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔

سیلابی ریلا سے مقامی آبادی کو شدید خطرات لاحق ہیں، سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحد تفتان بارڈر کے علاقے میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

سرحدی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے سرحدی شہر زاہدان اور دیگر سرحدی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث متعدد مکانات منہدم ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ اندرون بلوچستان مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ چمن میں سیلاب میں بہہ جانے اور چھتیں گرنے سے 4 خواتین اور 3 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پسنی میں ماہی گیروں کی 100 سے زائد کشتیاں انجن سمیت سمندر برد ہوگئی ہیں، بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں