پی ٹی آئی رہنما مبین خلجی بھی کوئٹہ سے گرفتار


وزیرمعدنیات بلوچستان اورتحریک انصاف کے رہنما مبین خلجی کوئٹہ سے گرفتارکر لئے گئے۔

پولیس نے مبین خلجی کو گرفتار کرکے انہیں ڈسٹرکٹ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سریاب کے علاقے سے بھی پی ٹی آئی کے8 کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے،کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے اب تک 75 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔


متعلقہ خبریں