مظاہروں کی وجہ سے پنجاب کے تمام سرکاری اسکول بند ہیں اور یہ بندش کل بھی برقرار رہے گی۔
پنجاب کے 9 بورڈز کے تحت ہونے والے نویں جماعت کے پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں، پنجاب میں تعلیمی ادارے کل بھی بند رہیں گے۔
دوسری جانب صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے خیبر پختونخوا اور حساس علاقوں کے سوا ملک بھر میں پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
پنجاب کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں دو دن تعطیل کا اعلان
خیبرپختونخوا میں سکول کالجز 14 مئی تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹیز غیر معینہ مدت کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
ملتوی ہونے والے تمام امتحانی پرچوں کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔