روسی تیل کی آمد؟ پٹرول کی قیمتوں میں 100روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

petrol پیٹرولیم مصنوعات

پاکستان نے روس سے تیل خریدنا شروع کر دیا ہے پہلی کھیپ ایک ماہ کے اندر پہنچ جائے گی۔

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس سے تیل کی پہلی کھیپ پہنچنے کے بعد اندازہ لگایا جائے گا کہ آئندہ کتنی مقدار میں درآمد کی ضرورت ہوگی۔

پاکستان آئندہ بھی روس سے تیل درآمد کرے گا، اس کے جواب میں مصدق ملک کا کہنا تھاکہ اگر ہمیں پیٹرولیم مصنوعات سستے داموں میں ملتی ہیں تو ہم روس کے پاس جائیں گے۔

موٹرسائیکل والوں کیلئے سستا پٹرول ،منصوبے میں بڑی پیشرفت

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکہ یا کسی اور ملک کے ساتھ کوئی مسائل درپیش نہیں آئے، بہت سے ممالک قانونی طریقے سے روس سے پیٹرولیم مصنوعات خرید رہے ہیں، اس کے مقابلے میں پاکستانی درآمدات ایک قطرے کے برابر ہیں لیکن ہمیں فائدہ پہنچتا ہے۔

دوسر ی جانب صدرلوہا مارکیٹ شہید گنج لاہور راجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور عوام کو سستے پٹرول کی فراہمی کیلئے روس سے معاہدوں سے پٹرول کی قیمتوں میں کمی آئے گی اور عوام کو ریلیف ملے گا۔

انہوں نے تاجروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی سستے تیل کی ملک میں آمد سے پٹرول کی قیمتوں میں 100روپے فی لیٹر تک کمی آسکتی ہے اس سلسلہ میں روس کی طرف سے ایک لاکھ ٹن کروڑ آئل کی پہلی شپمنٹ مئی کے آخر میں یا جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہنچے گی جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی اور صنعتی و تجارتی شعبہ کو سستے آئل کی فراہمی سے صنعتی شعبہ کی ٹرانسپورٹیشن اخراجات میں کمی سے اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی میں کمی واقع ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ روسی تیل کی فراہمی سے پاکستان کو16سے18ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہوگا۔


متعلقہ خبریں