شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بھارت کے امکانات بڑھ گئے۔
بھارت کے ساحلی شہر گووا میں ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی شرکت نے جولائی میں سربراہی اجلاس کی راہ ہموار کردی۔ جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے نئی دہلی میں ہونے والی سمٹ میں شرکت کا امکان مزید روشن ہوگیا۔
بلاول بھٹو نے صرف بھارت کے متعلق بات کی، بطور میزبان کیا کرتا؟ جے شنکر کی چیخ و پکار
ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی اور پاکستانی وزرائے خارجہ نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آنے والے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں۔ وزیراعظم شہباز شریف 3 اور 4 جولائی کو نئی دہلی میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ گووا میں ہونے والا وزرائے خارجہ کا اجلاس جمعے کو اختتام پذیر ہوا جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے شرکت کی جو گزشتہ 12 برس میں اپنی نوعیت کا پہلا دورہ تھا۔
بلاول بھٹو اور بھارتی وزیر خارجہ کی ملاقات، ویڈیو سامنے آگئے
اس موقع پر گووا میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے دوران بھارتی وزیر خارجہ نے وزرائے خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران جے شنکر کی جانب سے بلاول بھٹو کا استقبال بھی کیا گیا۔