سابق صدر پولیس چھاپے کیخلاف بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے، ویڈیو وائرل


براسیلیا: برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو ایک پولیس چھاپے کے خلاف بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برازیل کے سابق صدر جائر بولسونارو مقامی ریڈیو کو انٹرویو کے دوران اپنے گھر پر پولیس چھاپے سے متعلق بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔

سابق صدر کے آبدیدہ ہونے کی ویڈو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بات کرتے کرتے رک گئے اور ان کی آنکھوں میں آنسو بھی ہیں جبکہ ان سے مزید بات چیت نہیں کی جا رہی۔

یہ بھی پڑھیں: خواب میں آئے ہندسوں سے خاتون نے لاٹری جیت لی

واضح رہے کہ گزشتہ روز برازیلین پولیس نے دارالحکومت براسیلیا میں سابق صدر کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لی تھی۔

سابق صدر بولسونارو گزشتہ انتخابات میں شکست کے بعد امریکہ منتقل ہو گئے تھے اور اب ایک ماہ قبل ہی وہ امریکہ سے لوٹے ہیں۔ بالسونارو عدالت کے سامنے پیش ہوں گے اور اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا جواب دیں گے۔


متعلقہ خبریں